بیٹے کی شادی کے دو مہینے بعد ہی دادی بننے پر نیتو کپور نے کہہ دی ایسی بات، جان کر حیران رہ جائیں گے
عالیہ بھٹ نے شادی کے دو مہینے بعد ہی اپنی پریگنینسی کا اعلان کیا تو انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد ملنے لگیں ۔ وہیں اب رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے شادی کے دو مہینے بعد عالیہ کے حاملہ ہونے پر ایسی بات کہہ دی ہے، جس کو جان کو سبھی حیران رہ جائیں گے ۔
الیہ بھٹ نے شادی کے دو مہینے بعد ہی اپنی پریگنینسی کا اعلان کردیا ہے ۔ عالیہ نے رنبیر کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر جیسے ہی جونیئر کپور کے آنے کی خوشخبری دی تو سوشل میڈیا پر کمنٹس کی بوچھار ہوگئی ۔ وہیں اب رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے شادی کے دو مہینے بعد عالیہ کے حاملہ ہونے پر ایسی بات کہہ دی ہے، جس کو جان کو سبھی حیران رہ جائیں گے ۔
نیتو کپور ان دنوں ایک ریئلٹی شو کو جج کررہی ہیں ۔ اس شو کے سیٹ سے باہر نیتو کپور بارش میں چھاتا پکڑے ہوئے نظر آئیں ۔ اس دوران اداکارہ ریڈ کلر کی ڈریس میں نظر آئیں ۔ اسی دوران پیراجی نے نیتو کپور سے جب عالیہ بھٹ اور رنبیر کی گڈنیوز کو لے کر انہیں مبارکباد دی تو اس پر نیتو کپور نے ایسا ردعمل دیا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہورہا ہے ۔