Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بیٹے کی گرفتاری کے باوجود شاہ رخ نے فلموں کی شوٹنگ نہیں چھوڑی، اسٹنٹ مین

بھارتی فلموں میں اداکار شاہ رخ خان کے اسٹنٹ کرنے والے باڈی ڈبل پرشانت والڈے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کے باوجود اپنی شوٹنگ نہیں چھوڑی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اور ایک تامل فلم کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی ہے۔

اس شوٹنگ کو روکنے کی وجہ منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری بتائی جارہی تھی، جبکہ مذکورہ کیس اس وقت زیر سماعت بھی ہے۔

تاہم اب فلموں میں شاہ رخ خان کے اسٹنٹ کرنے والے باڈی ڈبل پرشانت والڈے نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے بیٹے کی ڈرگز کیس میں گرفتاری کے باوجود اپنی شوٹنگز نہیں روکیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ منصوبے کے مطابق شاہ رخ خان کے سینز اور ایڈورٹزمنٹس کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.