Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بپاشا باسو خطرناک بیماری میں مبتلا، ہسپتال منتقل

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باشو سانس کی تکلیف کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ کچھ دنوں سے اس تکلیف میں مبتلا ہیں۔

غییر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو گزشتہ چند روز سے سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال آتی جاتی رہتی ہیں، تاہم آرام نہ آنے کی وجہ سے اب انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال منتقل ہونے کے بعد اداکارہ کی صحت کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، بپاشہ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر سینیئر ڈاکٹر کے زیر علاج ہیں۔ ان کی صحت کا جائزہ لینے کے لئے ضروری ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز بپاشا نے اپنی صحت سے متعلق خبر سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا۔


بپاشا باسو ہدایتکار وِکرم بھٹ کی فلم ‘عادت’ میں اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.