بیچ سے شرٹ لیس تصویر شیئر کرکے رنویر سنگھ نے کر دی یہ بڑی غلطی
اداکار نے سال 2022 کا پہلا دن شاندار طریقے سے گزارا۔ انہوں نے اپنے سال کے پہلے دن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ان کی اہلیہ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ان پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔
رنویر سنگھ (Ranveer Singh) فوٹو گرافرس میں ‘بابا’ کے نام سے مشہور ہیں۔ اکثر جب بھی پیپراجی انہیں دیکھتے ہیں، وہ انہیں ‘بابا’ کہہ کر پکارتے ہیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں ٹی وی پر دی بگ پکچر The Big Picture کی میزبانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار نے سال 2022 کا پہلا دن شاندار طریقے سے گزارا۔ انہوں نے اپنے سال کے پہلے دن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ان کی اہلیہ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ان پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔
رنویر سنگھ بالی ووڈ کے ایک ہینڈ سم اور اینرجٹک اداکار ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے وہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جہاں انہوں نے سال کا پہلا دن گزارا ہے۔
رنویر سنگھ نے نئے سال کے پہلے دن سمندر کے کنارے سے اپنی شرٹ لیس تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویروں میں رنویر شارٹس پہنے نظر آ رہے ہیں۔ تصویروں میں سن گلاسز پہنے ہوئے، کول ڈوڈ لگ رہے ہیں۔
رنویر نے تصاویر کے ساتھ کیپشن بھی لکھا- ‘میری باقی کی زندگی کا پہلا دن’۔ نیا سال مبارک ہو