گزشتہ کئی روز سے یوکرین میں حالات کافی خوفناک ہیں اور روس نے کئی شہروں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ تاہم اس درمیان بالی ووڈ کی ایک اداکارہ پھنستے پھنستے بال بال بچ گئی ۔ اگر وہ صحیح وقت پر صحیح قدم نہیں اٹھاتی تو وہ بھی اس جنگ کی زد میں آسکتی تھی ۔
یوکرین کیلئے 24 فروری کا دن کافی خوفناک اور ڈراونا ثابت ہوا ۔ بم کے دھماکوں سے یوکرین کے شہریوں کی آنکھیں کھلیں ۔ وہیں اب گزشتہ کئی روز سے یوکرین میں حالات کافی خوفناک ہیں اور روس نے کئی شہروں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ تاہم اس درمیان بالی ووڈ کی ایک اداکارہ پھنستے پھنستے بال بال بچ گئی ۔ اگر وہ صحیح وقت پر صحیح قدم نہیں اٹھاتی تو وہ بھی اس جنگ کی زد میں آسکتی تھی ۔
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) کی قسمت اچھی تھی کہ اس مرتبہ وہ بال بال بچ گئیں ۔ دراصل اروشی روتیلا کا 25 فروری کو یوم پیدائش تھا ، جس کی وجہ سے وہ اپنے کنبہ کے ساتھ پہلے سے پلان کئے گئے مالدیپ کے سفر پر چلی گئیں ، لیکن مالدیپ جانے سے دو دن پہلے تک وہ یوکرین میں ہی فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں ، جہاں سے انہوں نے اپنا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا ۔
ان دنوں یوکرین میں حالات کافی خوفناک ہیں ۔ ایسے اگر اروشی روتیلا وہاں سے چلی نہیں آتیں تو وہ بھی اس جنگ میں پھنس سکتی تھیں ۔ اروشی روتیلا اپنی آنے والی فلم دی لیجنڈ کی شوٹنگ یوکرین میں کررہی تھیں ۔ اس فلم سے اروشی روتیلا تمل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں ۔