Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی اداکارہ 28 برس کی عمر میں چل بسیں

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشا یادو 28 برس کی عمر میں اچانک چل بسیں۔

بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور ڈرامے ’جودھا اکبر‘ میں سلیمہ بیگم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منیشا یادو کی موت برین ہیمبرج (دماغی شریان پھٹنے) سے واقع ہوئی۔

ڈرامہ سیریز میں منیشا یادو کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ پریدی شرما نے ایک پوسٹ میں ساتھی اداکارہ کی موت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ منیشا کی موت کی خبر سُن کر شدید سَکتے میں ہوں۔

منیشا 11 جون 1992 کو بھارت کے شہر بنگلور میں پیدا ہوئیں، میڈیا رپورٹس میں کہا جاہا ہے کہ منیشا کا ایک سال کا بیٹا بھی تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.