باہو بلی2چین میں مشکلات کا شکار
حال ہی میں چین میں ریلیز ہونے والی بھارتی تامل فلم باہو بلی2 پہلے دن کی شاندار کامیابی کے بعد ہفتے بھر میں ہی تنزلی کا شکار ہوگئی۔
ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر باہو بلی 2کی چین میں کمائی جانے والی رقم کے متعلق ٹوئٹ کیا
#Baahubali2 continues to struggle… Remains on the lower side in CHINA…
Fri $ 2.43 mn
Sat $ 2.94 mn
Sun $ 2.30 mn
Mon $ 0.89 mn
Tue $ 0.82 mn
Total: $ 9.38 mn [₹ 63.19 cr]— taran adarsh (@taran_adarsh) May 9, 2018
باہو بلی 1اور 2نے صرف باکس آفس پر کمائی کے اعتبار سے تاریخ رقم نہیں کہ بلکہ یہ بھارتی سنیما کے شاہکار کے طور پر بھی دیکھی جاتی ہے۔
باہو بلی 2،فلم باہو بلی کا سیکوئل ہے جو بھارت کے قرون وسطی پر بنائی گئی ہے جس میں پرابھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹی، رمایا کرشن جیسی بڑی کاسٹ موجود تھی۔
گزشتہ برس 28اپریل کوریلیز ہونے والی یہ فلم بھارت کی سب زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس فلم نے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب کمائی کی۔
باہو بلی 2، دنیا بھر میں زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بھارتی فلم جبکہ سال 2017میں زیادہ کمائی کرنے والی 57ویں فلم ہے۔