Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں کن بولی وڈ ستاروں نے شرکت کی؟

بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی میں سلمان خان سمیت کئی شوبز ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیے۔

بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

بھارتی سیاست دان کی روایتی افطار پارٹی بالی وڈ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکی ہے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان مفاہمت ہوئی تھی اور دونوں میں دوبارہ سے بھائی چارہ قائم ہوا ہے۔

رواں سال بھی افطار پارٹی گزشتہ روز ممبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلمان خان ، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان سمیت بہنیں بھی شریک تھے۔

افطار پارٹی میں انیل کپور، شترو گھن سنہا، رمیش تورانی، علی عباس ظفر، سنیل شیٹھی، تشار کپور، رتیش دیش مکھ سمیت کئی اداکار شامل تھے۔

جب کہ اداکاراؤں میں شلپا شیٹھی، کترینہ کیف، جیکو لین فرنینڈس، ڈیزی شاہ، زرین خان، مونی رائے، رچا چڈا سمیت کئی نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔

فلمی شخصیات کی شرکت نے جہاں تقریب کو چار چاند لگائے وہیں سلمان خان تقریب میں مرکز نگاہ بنے رہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.