آریان خان نے پارٹی میں کیا چیز پینے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا
منشات کے کیس میں گرفتار آریان خان نے کروز پارٹی کے دوران نشہ آور اشیاء لینے کے حوالے سے اعتراف کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار آریان اور ان کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کے دوران پارٹی میں منشیات کے استعمال کرنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے این سی بی کو بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ اس کیس میں آریان خان اور ان کے ساتھیوں کو اب تک 2 مرتبہ عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے جبکہ دنوں بار ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔