آرین خان کو ضمانت ملنے کے بعد پارٹی کرنے میں مصروف ہوئیں بہن سہانا خان
سہانا خان (Suhana Khan) کی دوست پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ہیلووین پارٹی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں سہانا خان بے بی بلیو کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں وہ اپنی دوست پرینکا کو گلے لگاتے نظر آرہی ہیں ۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان یوں تو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ، لیکن ڈرگس معاملہ میں بھائی آرین خان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے تھوڑی دوری بنالی تھی ۔ حال ہی میں بھائی کو ضمانت ملنے کے بعد انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کو پھر یاد کرتے ہوئے ایک خاص تصویر شیئر کی تھی ۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ مستی کرنے نظر آرہی تھیں ۔ اسی سلسلہ میں اب سہانا خان نارمل لائف میں واپس آگئی ہیں اور وہ نیویارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہیلووین منا رہی ہیں ۔
حال ہی میں سہانا خان کی دوست پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ہیلووین پارٹی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں سہانا خان بے بی بلیو کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں وہ اپنی دوست پرینکا کو گلے لگاتے نظر آرہی ہیں ۔ وہیں اس فریم میں ان کی دوست دوست رینا بھی نظر آرہی ہیں ۔ پرینکا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سہانا خان نے لکھا : آئی لو یو ۔