Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آریان خان کی ضمانت پر بالی ووڈ شخصیات خوش

جب وقت انصاف فراہم کرتا ہے تو کسی کو گواہ کی ضرورت نہیں رہتی،سونو سود بہت خوش ہوں آریان خان کو ضمانت مل گئی ،سسٹم سے متعلق پریشان ہوں جس نے نوجوان کو 25 روز تک سلاخوں کے پیچھے رکھا ،سنجے گپتا

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ گلوکار میکا سنگھ نے آریان اور دیگر ملزمان کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بلاآخر انہیں ضمانت مل گئی۔

فلم ساز سنجے گپتا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آریان خان کو ضمانت مل گئی لیکن ساتھ ساتھ میں اس سسٹم سے متعلق بھی پریشان ہوں جس نے ایک نوجوان کو 25 روز تک سلاخوں کے پیچھے رکھا ہوا تھا، اس جرم کیلئے جو اس نے کیا ہی نہیں ہے۔

اداکار رنگاناتھن مادھوان نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور والد میں بہت سکون میں آگیا ہوں، خدا کرے کہ اب صرف اچھی اور مثبت چیزیں ہوں۔ سونو سود نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جب وقت انصاف فراہم کرتا ہے تو کسی کو گواہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ اداکارہ سورا بھاسکر نے آریان خان کو ضمانت ملنے سے متعلق کیے گئے ایک پیغام پر لکھا کہ ’آخر کار‘ اور ساتھ میں انہوں نے تالیوں کی ایموجی بھی بنائی۔واضح رہے کہ 3 اکتوبر سے منشیات برآمدگی کیس میں زیرِ حراست آریان خان کی بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.