آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کے منشیات کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آریان خان کی پہلی درخواست ضمانت گزشتہ روز مسترد ہونے کے بعد آج سیشن کورٹ میں دوسری درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی آج جمع کرائی گئی درخواست ضمانت پر پیر کو سماعت متوقع ہے۔
عدالت میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے سینئر وکیل ستیش مانی شندے نے ایک اور درخواست دینے کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان پر این سی بی نے منشیات کے استعمال کا الزام لگایا تھا، جس سے پہلے شاہ رخ کے صاحبزادے نے انکار کیا اور بعدازاں اس کا اعتراف کرلیا۔
مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے 1روز پھر 3 روز اور آخر میں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔