Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آریان خان کی رہائی، بہن سہانا خان کا نیو یارک سے ممبئی جلد پہنچنے کا فیصلہ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان منشیات کیس میں گرفتار بھائی آریان خان کی تقریباً 28 روز بعد رہائی کے بعد جلد نیویارک سے ممبئی پہنچیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی ممبئی واپس آنے والی ہیں۔

سہانا کو نومبر کے پہلے ہفتے میں چھٹیاں گزارنے ممبئی آنا تھا لیکن آریان خان کی گرفتاری اور آرتھر روڈ جیل میں ان کی حراست سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر منت کے رہائیشیوں نے انہیں نیویارک میں ہی رہنے کو کہا تھا۔اب آریان کے جیل سے رہا ہو کر گھر واپس پہنچنے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سہانا بھی جلد ہی ممبئی پہنچیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.