آریان خان گرفتاری: سمندری جہاز سے گرفتار افراد کے موبائل سے ایسی چیز مل گئی کہ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا
رواں ماہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت 10 نامور شخصیات کو ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی سے منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد موبائل اور دیگر سامان کو تحویل میں لیتے ہوئے چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دوران چھان بین آریان خٓن اور ان کے ساتھیں کی واٹس ایپ چیٹ کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے جس سے حاصل ہونے والی معلومات نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے ہالی وڈ اور بالی وڈ کی شخصیات کے نمبرز ملے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہالی وڈ کے اداکاروں کے ذریعے منشیات منتقل کی جائیگی۔
اسکے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے ذریعے بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ گھرانوں تک بھاری مقدار میں منشیات فراہم کی گئیں تھیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ارباز مرچٹلا کی جانب سے آریان خان کو بھی منشیات کی فراہمی کو یقیقنی بنایا گیا تھا جو کہ پاڑٹی کے دوران استعمال کی جانی تھیں۔
خیال رہے کہ اس کیس میں آریان خان اور ان کے ساتھیوں کو اب تک 2 مرتبہ عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے جبکہ دنوں بار ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔