Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اریان خان کی گرفتاری بنی والد کی پریشانی:

اریان خان کی گرفتاری کے نتیجے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی زندگی کتنی بری طرح متاثر ہورہی ہے یہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کردی۔ شاہ رخ خان کی زندگی کو اور انکے کام کو متاثر کر رہی ہے
شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کرنے والے تھے لیکن کنگ خان نے بالکل آخری وقت میں شوٹنگ کینسل کردی۔
شوٹنگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اشتہار کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں لیکن کنگ خان نے اچانک شوٹنگ کینسل کردی۔ حالانکہ اجے دیوگن شوٹنگ سائیٹ پر پہنچ چکے تھے۔ بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کی نجی زندگی اس وقت مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کے اثرات ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی پڑرہے ہیں۔ آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔

یاد رہے جس دن آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا اس دن شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے فون پر صرف دو منٹ کے لیے بات کی تھی۔ اور وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے این سی بی سے خصوصی اجازت لینے بھی گئے تھے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان خان والد کو دیکھ کر روپڑے تھے۔ اس کے علاوہ بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کی حالت خراب ہے۔ وہ وقت پر کھانا نہیں کھارہے، نہ ہی پوری نیند لے رہے ہیں اور صرف اپنے بیٹے کے گھر واپس آنے کے منتظر ہیں۔ اگر اسی طرح صورتحال رہی تو کنگ کا کیرکر بری طرح متاثر ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.