Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارجن کپور سے شادی اور بچے کے پلان پر ملائیکہ نے توڑی خاموشی

لائیکہ نے اپنی پرسنل لائف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ پر ہونے والی ٹرولنگس کو لے کر کہا، یہ آسان نہیں رہا ہے۔

لائیکہ اروڑہ اور اداکارہ ارجن کپور گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ دونوں کے فینس کافی وقت سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔ ایسے میں اب آخرکار خود ملائیکہ نے اپنے فیوچر پلانس پر بات کرتے وئے ایسی بات کہہ دی ہے، جو ہر طرف موضوع بحث بن گئی ہے۔

ملائیکہ اروڑہ کا شو ’مووینگ ان وتھ ملائیکہ‘ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوچکا ہے۔ پہلے ایپی سوڈ میں ملائیکہ نے اپنی پرسنل لائف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ پر ہونے والی ٹرولنگس کو لے کر کہا، یہ آسان نہیں رہا ہے۔ میں روز کسی نہ کسی بات کا سامنا کرتی ہوں۔ یہ ساری باتیں کہ ارے تم تو اس سے عمر میں بڑی ہو۔ ماں بیٹے کی جوڑی بلایا جاتا ہے۔ ان میں سے بہت سی باتیں تو باہر والوں نے نہیں بلکہ میرے اپنوں نے مجھ سے کہی جو دکھ پہنچاتی ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.