Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارجن کپور کے پیار میں ایسی ڈوبی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ، پیرس سے کردی ایسی پوسٹ

آج بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ ہے۔ اداکار اپنی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ دنیا کے سب سے رومانٹک شہر پیرس میں اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

آج بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ ہے۔ اداکار اپنی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ دنیا کے سب سے رومانٹک شہر پیرس میں اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ملائیکہ نے اب ارجن کپور کی سالگرہ پروگرام کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کئے ہیں جن کے ساتھ انہوں نے اپنی ‘محبت’ کے لیے ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا ہے۔ تصویر اور ویڈیو میں ارجن کپور ایک ریسٹورنٹ میں نظر آ رہے ہیں۔

ارجن کپور کی سالگرہ پارٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ نے کیپشن میں لکھا – ایک وش مانگو مائی لو۔ آپ کے سبھی خواب اور خواہشات پوری ہوں۔ ہیپی برتھ ڈے ارجن کپور۔” ملائیکہ نے اداکار کو پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا ہے، جس پر کئی ستاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ارجن کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

اس کے علاوہ ملائیکہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ، جس میں ملائیکہ کو ارجن کپور کو کیک کھلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملائیکہ کی اس پوسٹ پر فینس کے ساتھ ساتھ سلیبریٹیز بھی کمنٹس کررہے ہیں۔ کرشمہ کپور نے لکھا: ‘ہیپی برتھ ڈے ارجن۔’ تو وہیں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی ارجن کپور کو مبارکباد دی ہے ۔

بتادیں کہ اس سے پہلے ارجن کپور نے بھی ایفل ٹاور کے سامنے سے کئی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں ملائیکہ اور ارجن کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.