Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارجن کپور کی بہن انشولہ کپورنے بکنی میں شیئر کی تصویر، کہی یہ بڑی بات

 پوسٹ میں انشولہ نے سوئمنگ کاسٹیوم پہننے کو لے کر ہچکچاہٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ انشولہ کے مطابق، وہ ہمیشہ سوچتی تھیں کہ کچھ کپڑے پہننے کے لئے ایک مناسب سی باڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔

بالی ووڈ ایکٹر ارجن کپور کی بہن انشولا کپور (Arjun Kapoor Sister Anshula Kapoor) فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں، مگر ایک زبردست پرسنالٹی رکھتی ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ اپنے موٹاپے کو لے کر باڈی شیمنگ کا شکار ہونا پڑا ہے۔ اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ شیئر کر کے لوگوں کو انسپائرڈ کیا ہے کہ انہیں اپنی باڈی ویسے ہی طور پر قبول کرنی چاہیے جیسے کہ وہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بکنی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں انشولا بلو کلر کی بکنی پہنے ایک پول میں پیر ڈالے نظر آرہی ہیں اور ان کا چہرہ کیمرے کی طرف نہیں ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انشولہ نے ایک لمبا چوڑا نوٹ لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ کچھ وقت پہلے سوئم سوٹ پہننے کو لے کر پراعتماد نہیں تھیں۔

انشولہ نے priyamgaeriwal@ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تین مہینے پہلے مجھے پریم کے ساتھ سوئمنگ کاسٹیوم کو لے کر ایک بات چیت یاد ہے اور میں نے کہا تھا کہ میں کبھی بکنی نہیں پہنوں گی۔ اس میں پرسکون محسوس کرنے کے لئے مجھ میں اعتماد نہیں ہے۔ اس کا رسپانس سادہ یہی تھا، ’کیوں نہیں میرے خیال سے تمہیں ضرور پہننا چاہیے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.