Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارباز خان ’آئی پی ایل‘ میچ میں سٹہ کھیلنے پر مشکل میں پھنس گئے

سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایت کار ارباز خان کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں سٹہ کھیلنے کے الزام پر مہاراشٹرا پولیس نے طلب کرلیا۔

کرکٹ میں فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات کوئی نئی بات نہیں البتہ نامور بالی ووڈ شخصیات کا ان میں ملوث ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا شمار دنیا بھر کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے لیکن کرکٹ کے اتنے بڑے میچ میں سٹے بازی کو روکنا آسان کام نہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں بھارتی پولیس نے ایک بکی کو فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔

دوران تفتیش پولیس کو پتہ چلا کہ سونو جالان نامی اس بکی کے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے بھائی ارباز خان سمیت متعدد بڑی شخصیات کے ساتھ روابط ہیں جب کہ آئی پی ایل کے ایک میچ میں شرط لگانے کے حوالے سے ارباز خان کا نام بھی انہوں نے ہی لیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فلم ساز اور اداکار ارباز خان کو مہاراشٹرا پولیس نے ہفتے کو طلب کیا ہے جہاں وہ ’’اینٹی ایکسٹورشن سیل‘‘ کے سامنے پیش ہوں گے۔  رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے میچ پر 2 کروڑ 8 لاکھ روپے کی شرط لگائی تھی جو وہ ہار گئے تھے جس کے بعد بکی سونو جالان نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.