Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارباز کے بعد ساجدخان بھی سٹے باز نکلے

انڈین پریمیئر لیگ ’آئی پی ایل ‘ میں کروڑوں روپے کی سٹے بازی کے اسکینڈل میں اداکار ارباز خان کے بعد فلمساز ساجد خان کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق آئی پی ایل سٹے بازی کے مرکزی ملزم سونو جالان نے دوران تفتیش فلم ساز ساجد خان کا نام بھی بتایا ہے جبکہ ملزم نےان دو ناموں کےعلاوہ بالی وڈ کی کئی شخصیات کا نام بھی لیا ہے۔

اس سے پہلے فلمسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کا نام سامنے آیا تھا اور پولیس کو دیے گئے بیان میں ارباز خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس انڈین پریمیئر لیگ میں کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا تھا۔

اداکار ارباز خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ گزشتہ 5 سال سے سٹے بازوں سے ملے ہوئے تھے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.