آریان خان کی گرفتاری پر سلمان خان دوست شاہ رخ خان کی مدد کے لیے پہنچ گئے
(این سی بی)
نے 2 اکتوبرکی رات ممبئی کے ساحل پر ایک بحری جہاز پر پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا
ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان ان کی مدد کوپہنچ گئے۔
دبنگ سلمان خان اورکنگ شاہ رخ خان کی دوستی کے چرچے بالی ووڈ میں مشہورہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیرکے لیے بھی آگے آگے رہتے ہیں۔
اب شاہ رخ خان کے بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ اداکارہیں جو کنگ خان کی مدد کو پہنچے ہیں۔ جو دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس وقت بگ باس 15 کی لانچنگ تقریب میں خاصے مصروف ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے دوست اداکار کی مدد کو پہنچے جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے 2 اکتوبرکی رات ممبئی کے ساحل پر ایک بحری جہاز پر پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں کنگ خان کا بیٹا آریان بھی شامل ہے۔