اپنے ولیمے پر شوہر کے ساتھ دلہن کے لباس میں چہرے کو حجاب سے ڈھکے نظر آئیں اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ
مشہور موسیقار اے آر رحمان ان مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا کا استعمال صرف کام کے لیے ہی زیادہ کرتے ہیں۔ حالانکہ ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کی اپ ڈیٹس بھی مسلسل دے رہے ہیں۔

حال ہی میں اے آر رحمان نے اپنی بیٹی خدیجہ کے ہاتھ پیلے کر دیے ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا جس کے بعد لوگوں نےنئے دولہا اور دلہن کو مبارکباد پیش کیں۔ اب موسیقار نے بیٹی اور داماد کے استقبال کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔