اپنے سے عمر میں چھوٹے اس اداکار کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہش رکھتی ہیں نینا گپتا
اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب شاہ رخ خان اور رتک روشن جیسے اسٹار اپنے سے عمر میں 25 سال کی چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرسکتے ہیں، تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کسی فلم میں رومانس کیوں نہیں کرسکتیں۔
نینا گپتا (Neena Gupta) بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بولڈ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر طرح کے رول کئے۔ پھر چاہے وہ فنی رول ہوں، سنجیدہ یا پھر کوئی اور، ہر کردار میں اپنا اثر چھوڑنے میں نینا گپتا (Neena Gupta Movie) کامیاب رہیں۔ انہوں نے صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں، اپنے فیشن سینس سے بھی لوگوں کو اپنا قائل کردیا ہے۔ کئی بار نینا گپتا انڈسٹری میں چلے آرہے ٹرینڈ پر بھی اپنا موقف پیش کرچکی ہیں۔ بالی ووڈ میں لمبے وقت سے دیکھا جا رہا ہے کہ اداکار اپنے سے نصف عمر اور اس سے بھی چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کر رہے ہیں، لیکن اداکارہ کے معاملے میں یہ بات نافذ نہیں ہوتی۔
آج بھی اداکار اپنے سے بڑی عمر کی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرنے میں کتراتے ہیں۔ ایسے میں نینا گپتا نے اس معاملے پر اپنی رائے رکھی تھی۔ اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب شاہ رخ خان اور رتک روشن جیسے اسٹار اپنے سے عمر میں 25 سال کی چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرسکتے ہیں، تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کسی فلم میں رومانس کیوں نہیں کرسکتیں۔