اپنے 50 ویں یوم پیدائش پر دیں گے گرینڈ پارٹی، عالیہ و رنبیر سمیت بالی ووڈ ستاروں کی سجے گی محفل
قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ 25 مئی کی شام کو کرن جوہر انتہائی یادگار بنانا چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ایک گرینڈ پارٹی آرگنائز کرنے کی تیاری میں ہیں ، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان سمیت کئی سلیبریٹیز شامل ہوسکتے ہیں ۔
فلم ساز کرن جوہر 25 مئی کو 50 سال کے ہونے جارہے ہیں ۔ اپنے 50 ویں یوم پیدائش کو وہ انتہائی خاص انداز میں سلیبریٹ کرنے والے ہیں ۔ ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ 25 مئی کی شام کو کرن جوہر انتہائی یادگار بنانا چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ایک گرینڈ پارٹی آرگنائز کرنے کی تیاری میں ہیں ، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان سمیت کئی سلیبریٹیز شامل ہوسکتے ہیں ۔ بالی ووڈ کے مشہور سلیبریٹیز کے ساتھ انڈسٹری کے کئی بڑے ڈٓائریکٹرس کے بھی اس پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔
فلم ساز کرن جوہر ستاروں سے بھری پارٹی کی میزبانی کریں گے ۔ اس پارٹی کی تھیم بلیک اینڈ بلنگ ہوگی ۔ پارٹی میں دھرما پروڈکشن کے تحت کام کرنے والے سبھی ڈائریکٹرس موجود رہیں گے ۔ کرن کی اس ستاروں سے بھری پارٹی میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔