Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اپنی بولڈ تصاویر سے حیران کردیتی ہے یہ مشہور اداکارہ، اس معاملہ میں دیپیکا تک کو چھوڑ چکی ہے پیچھے

بادشاہو ، رستم اور ساوتھ فلم ننبن جیسی فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ الیانا ڈی کروز اپنا 36 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں ۔ ان کی پیدائش ممبئی میں ہوئی تھی ۔ وہ فلموں میں بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک معاملہ میں پرینکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون تک کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں ۔

الیانا ڈی کروز نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات سال 2006 میں دیوداسو سے کی تھی ۔ وہیں ہندی فلموں میں انہوں نے 2012 میں فلم برفی سے کریئر کی شروعات کی تھی ۔

الیانا اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سنسیشن بھی ہیں ۔ وہ اکثر اپنی بولڈ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ، جو جم کر وائرل بھی ہوتی ہیں ۔

ساوتھ اور بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی اداکارہ سال 2018 میں میکیفی موسٹ سنسیشنل سلیبریٹی سروے میں ٹاپ پر تھیں ۔ اس لسٹ میں پرینکا چوپڑا ، دیپیکا پڈوکون ، پریتی زنٹا وغیرہ کے نام بھی شامل تھے ، مگرٹاپ پر الیانا ڈی کروز کا نام تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.