اپنی ہی سگائی میں فوٹوگرافر بن گئی آئرہ خان، بیٹھ بیٹھ کر دوستوں کی کھینچی فوٹو
آئرہ خان اپنی خاص دوست کی اچھی تصویریں لینے کے لیے دیکھیے تو کس طرح لال گاون میں بیٹھ بیٹھ کر فوٹو کھینچ رہی ہیں۔ لگتا ہے آئرہ خان نے والد عامر خان کا فوٹوگرافر کا خرچا بچا لیا ہے
عامر خان کی لاڈلی بیٹی آئرہ خان نے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ سگائی کرلی ہے۔ جی ہاں، حال ہی میں ان کی سگائی کی تصویریں اور ویڈیوز پورے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے تھے۔ عامر خان کی بیٹی کی سگائی کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے فینس کافی بے قرار نظر آرہے تھے۔ روزانہ پارٹی کی انسائیڈ ویڈیو سوشل م یڈیا پر شائقین کا دھیان اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔ ایسے میں آئرہ خان کی خاص دوست زین خان نے آئرہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آئرہ سب کچھ چھوڑ کر اپنے دوستوں کی تصویریں بیٹھ بیٹھ کر کھینچی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے خوب تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ آئرہ خان اپنی خاص دوست کی اچھی تصویریں لینے کے لیے دیکھیے تو کس طرح لال گاون میں بیٹھ بیٹھ کر فوٹو کھینچ رہی ہیں۔ لگتا ہے آئرہ خان نے والد عامر خان کا فوٹوگرافر کا خرچا بچا لیا ہے، تبھی تو دیکھیے نہ کس طرح آئرہ اپنی ہی سگائی میں فوٹوگرافر بن بیٹھی ہیں۔ حالانکہ، ایسا نہیں ہے کہ صرف آئرہ نے ہی تصویریں کل کرلی ہوں، ان کے دوست بھی لگاتار ان کے اسپیشل مومنٹس کو اپنے کیمرہ میں قید کررہے تھے۔