Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اپنے کیریئر کی بلاک بسٹر فلم کے فوراً بعد فیل ہونے والے اداکار

شوبز میں داخلہ اور کسی فلم میں اداکاری کرنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے، لیکن بہت چند ہی اداکار ایسے ہوتے ہیں جن کو اپنی محنت کا صلہ مل پاتا ہے۔ اسی طرح کچھ اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو فلمی دنیا تک پہنچ تو جاتے ہیں مگر کچھ کامیابی کے بعد فلاپ ہو کر ہمیشہ گلیمر کی دنیا سے اندھیروں میں غائب ہوکر رہ جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کی بلاک بسٹر فلم ڈلیور کرنے کے بعد بری طرح ناکامی کا سامنا کیا اور پھر اسکرین سے بالکل غائب ہوگئے۔ ذیل میں ان اداکاروں کی فہرست ملاحظہ کریں۔

راہول روئے

راہول روئے نے نائنٹیز کی بہترین فلموں میں سے ایک ‘عاشقی’ میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو خوب متاثر کیا۔ یہ فلم بلاک بسٹر رہی تاہم اس کے بعد راہول ناکامی کا سامنا کرکے انڈسٹری سے اچانک غائب ہوگئے۔ انہیں آخری مرتبہ بگ باس کے پہلے سیزن میں دیکھا گیا۔

بھگیا شری

بھگیا شری نے سلمان خان کے مخالف فلم ‘میں نے پیار کیا’ سے اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کیا۔ تاہم اس کے بعد وہ کسی فلم میں اداکاری نہ کرسکیں۔ ان کی شادی معروف کاروباری شخص ہمالیہ سے ہوئی اور سیٹل ہوگئیں۔

بھومیکا چاؤلہ

بھومیکا چاؤلہ بھی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہیں بولی وڈ کے دبنگ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ فلم ‘تیرے نام’ بھی ایک بلاک بسٹر تھی تاہم بھومیکا ایک ڈریم ڈیبیو کے بعد انڈسٹری میں کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکیں مکمل طور پر غائب ہوگئیں۔

کمار گورَو

کمار گورَو کی ڈیبیو فلم ‘لَو اسٹوری’ نے عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی لیکن اس کے بعد وہ ان کامیابیوں کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ انہیں آخری بار فلم ‘کانٹے’  میں دیکھا گیا مگر وہ عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گریسی سنگھ

مسٹر پرفیکشنسٹ کی بلاک بسٹر فلم ‘لگان’ نے کئی ریکارڈز کو پاش پاش کیا۔ اس فلم میں عامر خان کے مخالف اداکاری کرنے والی گریسی سنگھ بولی وڈ کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کی پہلی دونوں فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ نے بھی خوب کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ تاہم ان فلموں کی کامیابی بھی فلم میکرز کے لئے انہیں فرسٹ چوائس نہ بنا سکیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.