Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اونیت کور نے شیئرکی اپنی تصاویر، کہا- ریڈ ڈریس میں صرف اپنے لئے پہنتی ہوں

ان تصاویر میں اونیت کور (Avneet Kaur) نے ریڈ ویسٹرن ڈریس پہنا ہوا ہے، جس میں ان کا گلیمرس انداز دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اونیت کور کی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے ان کی خوبصورتی پر فدا ہوگئے ہیں۔ انسٹا گرام پر اونیت کور کی ان تصاویر کو اب تک لاکھوں لوگوں نے لائک کیا ہے اور مداح مسلسل ان کی تصاویر پر کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ میں ڈیبیو سے پہلے ہی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اونیت کور (Avneet Kaur) کا انداز کافی بدلا بدلا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے اونیت کی تصاویر سوشل میڈیا پرچھائی ہوئی ہیں۔ ایک بار پھر اونیت کور نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے اپنی کچھ تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ان تصاویر میں اونیت کور نے ریڈ ویسٹرن ڈریس پہنا ہوا ہے، جس میں ان کا گلیمرس انداز دیکھتے ہی بن رہا ہے۔

اپنی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اونیت کور نے کیپشن میں لکھا ہے، ’میں ڈیٹس کے لئے ریڈ ڈریس کو سیو کرکے نہیں رکھتی، بلکہ یہ میں خود کے لئے پہنتی ہوں‘۔

سوشل میڈیا پر اونیت کور کی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے ان کی خوبصورتی پر فدا ہوگئے ہیں۔ انسٹا گرام پر اونیت کی ان تصاویر کو اب تک لاکھوں لوگوں نے لائک کیا ہے اور مداح مسلسل ان کی تصاویر پر کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اونیت کور کے اچھے خاصے فالورس ہیں۔ انسٹا گرام پر انہیں 31 ملین سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.