Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کے ساتھ گزارا کوالیٹی ٹائم، شیئر کرتے ہی تصاویر وائرل

انوشکا شرما کے شیئر کرتے ہی ان کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں ۔ انوشکا کے فینس ان کی ان تصویروں پر جم کر پیار لٹا رہے ہیں ۔ کچھ ہی گھنٹے میں ان تصاویر پر 15 لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی موسٹ اویٹیڈ فلم ‘چکدا ایکسپریس’ کو لے کر کافی مصروف چل رہی ہیں ۔ اسی درمیان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تازہ تصویریں شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ ان تصویروں میں انوشکا اپنے شوہر اور کرکٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔

بتادیں کہ وراٹ کوہلی حال ہی میں ایشیا کپ 2022 کیلئے یو اے ای میں تھے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ یو اے ای سے سیدھے یوکے اپنی اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے ہیں ۔

انوشکا ان دنوں یو کے میں ہیں اور انہوں نے وہیں سے اپنی یہ تصویریں شیئر کی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.