اداکارہ مہرین کور پیرزادہ (Mehreen Kaur Pirzada) ساوتھ فلم انڈسٹری کا مشہور نام ہیں ۔ وہ انوشکا شرما کی ہندی فلم Phillauri میں بھی نظر آئی تھیں ، لیکن وہ زیادہ تر تیلگو فلموں میں نظر آتی ہیں ۔ اداکارہ نے پردے پر کام کرنے کیلئے اپنی کچھ حد طے کررکھی ہے ، جس کے بارے میں یہاں ہم آپ کو جانکاری دے رہے ہیں ۔
مہرین کور پیرزادہ کا کہنا ہے کہ انہیں پردے پر بکنی پہننے سے کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنی اسکن کو زیادہ شو کرنے سے پرہیز ہے ۔ وہ تمل فلموں میں اس طرح کے سین کرچکی ہیں ، لیکن انہوں نے انٹیمیٹ سین کیلئے ایک لائن کھینچ رکھی ہے ۔
اداکارہ مہرین نے ایک نئی فلم کے آفر کو منع کردیا ہے کیونکہ اس میں انہیں کسنگ اور بیڈ روم سینس کرنے کیلئے کہا گیا تھا ، لہذا انہوں نے ایسا آفر ٹھکرا دیا ہے ۔
مہرین کا ماننا ہے کہ وہ پردے پر ایسے سین کرتے ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر برانڈیڈ نہیں ہونا چاہتی ہیں ۔
مہرین فی الحال ایف تھری میں ورون تیج کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔ اس پرجیکٹ کے علاوہ ان کے پاس کوئی تیلگو فلم نہیں ہے اور وہ ان فلموں کو ٹھکرا رہی ہیں، جن میں انہیں کچھ سینس میں اووربورڈ جانے کیلئے کہا جاتا ہے۔