انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے شوہر وکی جین کے ساتھ اپنی کچھ شاندار تصاویر (Ankita Lokhande Latest Photos) شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت سا نوٹ لکھا ہے۔ وہ پوسٹ میں ان خوبصورت یادوں کے لئے شکریہ ادا کر رہی ہیں، جو سال 2021 میں انہیں ملیں۔ انہوں نے ان خوابوں کا ذکرکیا، جو سچ ہوئے۔ وہ سال 2021 کے آخری پوسٹ میں (Ankita Lokhande Last Post of 2021) کئی خوابوں کے سچ ہونے کی بات کر رہی ہیں۔
انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد شوہر وکی جین (Vicky Jain) کے ساتھ اپنے نئے سفر کی شروعات کی۔ یہ جوڑا شادی کے بعد خوبصورت لمحوں کا لطف اٹھا رہا ہے اور آج رات یہ نیا شادی شدہ جوڑا اپن پہلا نیا سال منانے کے لئے تیار ہے۔
نئے سال کے جشن سے قبل، انکتا لوکھنڈے نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس خوبصورت سال کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے سال 2021 کے شاندار لمحوں کو یاد کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا ہے۔
انکتا لوکھنڈے نے وکی جین کے ساتھ رومانٹک تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے، جو ان کی شادی کے بعد کی ہیں۔ تصاویر میں یہ جوڑا ٹریڈیشنل لُک میں بے حد خوبصورت لگ رہا ہے، جہاں انکتا لوکھنڈے نے ایک خوبصورت بنارسی ساڑی پہنی ہوئی ہے، وہیں ان کے شوہر نے ایک اسٹائلش ہرے اور کالے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔