انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande Photos) نے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں انکتا لوکھنڈے کو ایک رنگولی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انکتا لوکھنڈے کا کہنا ہے کہ وہ شوہر وکی جین (Ankita Lokhande Vicky Jain Photos) کے لئے ہر دن ایک دلہن کی طرح تیار ہوتی ہیں اور یہ ان کے لئے ایک خوبصورت احساس ہے۔
انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کی شادی کو دو ماہ ہونے والے ہیں۔ جوڑا اپنی شادی شدہ زندگی کو خوب انجوائے کر رہا ہے۔ وکی جین اور انکتا لوکھنڈے اب تک ساتھ میں کرسپس، نیو ایئر، لوہڑی اور مکر سکرانتی جیسے تیوہار کو شادی کے بعد پہلی بار ساتھ سیلیبریٹ کیا ہے۔ انکتا لوکھنڈے مسلسل مداحوں کو ان سیلبریشن کی تصاویر ویڈیو کے ذریعہ جھلک دکھا رہی ہیں۔ اب انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انکتا لوکھنڈے کو ان تصاویر میں ہرے رنگ کی ساڑی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انکتا لوکھنڈے اس ساڑی میں مسکراتے ہوئے بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں چوڑا بھی پہنا ہوا ہے۔
انکتا لوکھنڈے کے پیچھے ان کے گھر کے اندر کی ڈیکوریشن دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان کے آگے ایک رنگولی بنی ہوئی ہے۔ وہ رنگولی کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔