Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آنجہانی سری دیوی نے بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم سے متعلق کیا کہا؟

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم سے متعلق آخری ردعمل سامنے آگیا۔

بالی ووڈ پر 80 سے 90 کی دہائی میں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث انتقال کرگئی تھیں، اُن کی موت کی خبر نے جہاں دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کیا وہیں ان کا اپنی بیٹی جھانوی کپور کو بڑے پردے پر دیکھنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا تاہم  جھانوی کی فلم ’دھڑک‘ کا  25 منٹ کا شوٹ دیکھنے پر سری دیوی نے کیا ردعمل دیا تھا، جھانوی کپور نے اہم انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربالی ووڈ ہیرو شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ ڈیبیو کررہی ہیں اور فلم کے حوالے سے جھانوی کپور نے انکشاف کیا  کہ ریلیز سے قبل ہی والدہ  کو فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے تھے  جس کو والدہ نے باریک بینی سے دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ ’میرے  چہرے پر مسکارا صحیح نہیں لگ رہا اور ضروری نہیں کہ ہر ایک چیز چہرے پر استعمال کی جائے۔

جھانوی نے انکشاف میں کہا کہ والدہ نے  25 منٹ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے مزید کہا تھا کہ فلم کا دوسرا حصہ پہلے حصے سے بالکل مختلف ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘  20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.