انل کپور کی بیٹی ریا کپور نے شیئر کی پرائیویٹ لمحات کی تصاویر
اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) کی بہن اور اداکار انل کپور کی بیٹی ریا کپور (Rhea Kapoor) نے اپنے شوہر کرن بولانی (Karan Boolani) کی سالگرہ انتہائی رومانٹک انداز میں منائی ۔ ریا اپنی ازدواجی زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہیں ۔ ریا نے کرن بولانی کی سالگرہ پر کینڈل لائٹ ڈنر کی رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں
بالی ووڈ اداکار انل کپور کی بیٹی ریا کپور کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے ۔ ریا اپنی ازدواجی زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہیں ۔ ریا نے کرن بولانی کی سالگرہ پر کینڈل لائٹ ڈنر کی رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ۔ دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔
ریا کپور اپنے شوہر کرن بولانی کی زندگی کے خاص موقع پر جم کر پیار لٹاتی نظر آرہی ہیں ۔ آف وہائٹ شارٹ پہن کرکرن کیک کاٹتے نظر آرہے ہیں جبکہ پیلے رنگ کی ڈریس میں ریا نزدیک میں ہی کھڑی ہوکر کرن کی پیشانی پر کس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر
ریا کپور اور کرن بولانی ایک دوسرے کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر کے رومانٹک ماحول میں ایک دوسرے میں کھوئے اور کس کرتے نظر آرہے ہیں ۔
کچھ وقت کی نزاکت ، کچھ کرن کا پیار ، ریا کپور کینڈل کی روشنی میں چمک رہی ہیں
ریا کپور نے شادی کے بعد اپنے شوہر کی پہلی سالگرہ کو راجستھان کے ایک ریسورٹ میں منانے کا فیصلہ کیا
فلم پروڈیوسر اور فیشن لائن کو آنر ریا کپور نے اپنے شوہر کی سالگرہ پر خاص انتطام کیا تھا
ریا کپور نے ان تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ، جس پر فینس اور دوست جم کرمبارکباد دے رہے ہیں