Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انیل کپور کی فیملی ابتدائی طور پر راج کپور کے گیراج میں رہا کرتی تھی

مشہور فلم اسٹار راج کپور کا خاندان وسیع پیمانے پر بولی وڈ کا پہلا خاندان سمجھا جاتا ہے۔ البتہ انڈسٹری میں ایک اور بہت ہی مشہور کپور خاندان موجود ہے، جس کے افراد نے بولی وڈ میں بہت بڑا نام بنایا۔ یہ خاندان انیل کپور کا خاندان ہے۔

انیل کپور کے والد سُریندر کپور، راج کپور کے والد پرِتھوی راج کے کزن تھے۔ ذرائع کے مطابق جب انیل کپور کا خاندان پہلی دفعہ ممبئی آیا تو ان کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہ تھی۔ اس لئے وہ راج کپور کے گھر ان کے گیراج میں پناہ گزیر تھے۔

کچھ عرصے بعد یہ لوگ ممبئی میں ہی ایک معتدل درجے کے علاقے میں کسی فلیٹ میں منتقل ہوگئے۔

البتہ دونوں خاندانوں میں کافی قربت ہے، چنانچہ یہ لوگ ایک دوسرے کی گھریلو تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے پہلی دفعہ ایک ہی فلم ‘ساوریا’ میں کام کیا تھا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.