اننیا پانڈے (Ananya Panday) اپنے نایاب اسٹائل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔ اننیا پانڈے تازہ ترین تصاویر (Ananya Panday Photos) میں ٹریڈیشنل ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
اننیا پانڈے (Ananya Panday) اب تک کچھ ہی فلموں میں نظر آئی ہیں، لیکن اپنی اداکاری اور پرسنالٹی سے نوجوانوں کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اداکارہ کو باقی اداکارہ کی طرح سوشل میڈیا پر وقت بتانا پسند ہے۔ انہوں نے اب اپنی کچھ اسٹائلش تصاویر (Ananya Panday Photos) انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، جو وائرل ہو رہی ہیں۔
اننیا پانڈے تصاویر میں ڈارک بلو رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے برالیٹ کے ساتھ خوبصورت لہنگا پہن رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ ایک ایوارڈ شو میں یہ ڈریس پہن کر پہنچی تھیں۔
اننیا پانڈے کی ڈریس پر باریکی سے کام ہوا ہے۔ اسے موتیوں، کانچ اور سیپ سے زیادہ سجایا گیا ہے۔ برالیٹ اور لہنگے میں کافی پیچیدہ ڈیزائن دیکھے جاسکتے ہیں، جو انہیں بے حد خاص بناتے ہیں۔