Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

امرتا راو اور آر جے انمول کا دردناک انکشاف، سیروگیسی میں ان کے بچے کی ہوگئی تھی موت

امرتا راو (Amrita Rao) اور ان کے شوہر آر جے انمول (RJ Anmol) نے اس خوشنما تصویر کے لئے بہت لمبی جدوجہد کیا ہے۔ اپنی پرسنل لائف کو پرائیویٹ رکھنے والی امرتا نے اپنے یوٹیوب چینل ‘The Couple of Things’ پر انمول کے ساتھ اپنی زندگی کے دکھ بھرے دنوں کی یادیں شیئر کی ہیں۔

امرتا راو (Amrita Rao) اور ان کے شوہر آر جے انمول (RJ Anmol) نے اس خوشنما تصویر کے لئے بہت لمبی جدوجہد کیا ہے۔ اپنی پرسنل لائف کو پرائیویٹ رکھنے والی امرتا نے اپنے یوٹیوب چینل ‘The Couple of Things’ پر انمول کے ساتھ اپنی زندگی کے دکھ بھرے دنوں کی یادیں شیئر کی ہیں۔ اپنی تازہ ترین ویڈیو میں امرتا نے اپنی پریگننسی جدوجہد کے بارے میں بتایا جو سال 2016 سے شروع ہوا اور چار سال تک چلا۔

اپنے ویڈیو میں امرتا راو اور آرجے انمول نے انکشاف کیا ہے کہ کنسیو کرنے کے لئے انہوں نے بہت پاپڑ بیلے، لیکن جب کوئی فائدہ نہیں ہوا تو سیروگیسی، آئی وی ایف، آئی یو آئی، ہومیو پیتھی، آیورویدک ہر طرح کے علاج کئے۔ امرتا نے بتایا کہ تین سال تک وہ مسلسل ڈاکٹر کے پاس جاتے رہے۔ جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ جب IUI ناکام ہوگیا تو ڈاکٹر نے سیروگیسی کا مشورہ دیا اور امرتا نے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی پوری بات سننے کے بعد میں نے کہا کہ ہاں ہاں ٹھیک ہے، مجھے حاملہ نہیں بننا پڑے گا نہ۔

انمول نے بتایا کہ انہوں نے سروگیٹ مدر کا انٹرویو کرنے کے بعد پراسیس شروع کیا۔ ڈاکٹر نے سروگیسی سے پہلے کہا تھا کہ آپ کی بیوی کی باڈی پوری طرح ہیلدی ہے، ایسے میں کیا سروگیسی سے بچہ چاہیں گے؟ جب اس متبادل پر آگے بڑھی تو ایک دن ڈاکٹر کا کال آیا اور بتایا کہ ان کی سروگیٹ مدر پریگننٹ ہیں اور ہارٹ بیٹ پتہ چل رہی ہے۔

آگے بتایا کہ ’اس کے کچھ ہی دن بعد بری خبر ملی کہ ان کا بچہ نہیں رہا۔ جذباتی انمول نے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا۔ امرتا نے پیرنٹس بننے کی چاہت رکھنے والوں کو مشورہ دیا کہ آپ کو جذباتی نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ اس حادثے کے بعد تھوڑا بریک لیا اور پھر آئی وی ایف کی کوشش کی، لیکن نتائج نہیں ملا۔ پھر دوسری بار کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ تیسری بار IVF کے لئے امرتا نے منع کردیا۔ دوائیاں بہت گرم تھی، چہرے پر ریشیز آگئے تھے۔ ایک بار تو ایسا ہوا کہ سوچنے لگی کہ بچہ چاہئے بھی یا نہیں؟

تاہم دونوں جب ہالی ڈے پر تھائی لینڈ گئے، مارچ 2020 تھا… اداکارہ نے کہا کہ کچھ تو ہو رہا ہے یار۔ اس کے بعد خون ٹسٹ کروایا اور 11 مارچ 2020 کو امرتا کو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہیں اور یکم نومبر 2020 کو دونوں ایک بیٹے کے والدین بنے اور اس کا نام ویر رکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.