امیتابھ بھی رنبیر کے مداح نکلے
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کپور کے پرستار بن گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں تاہم امیتابھ بچن خود کو بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا مداح کہتے ہیں۔
انہوں نےرنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی صلاحیتوں کا قائل ہوں کیونکہ جب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی ساتھ فلم ”بلیک “ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے تھے تو انہوں جس طرح فلم کی چائلڈ آرٹسٹ کو تربیت دی میں دیکھ کر دنگ رہ گیا ۔
امیتابھ بچن نے کہا رنبیر کپور کو خدا نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ بہت اچھے انسان بھی ہیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”براہمسترا“ میں نظر آئیں گے لیکن ابھی امیتابھ بچن نے فلم کی عکسبندی شروع نہیں کی۔
رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی فلم’’سنجو‘‘کے ٹیزر کی مقبولیت کا لطف اٹھارہے ہیں جس میں ان کی اداکاری کو میڈیا حلقوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔