Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

امیتابھ بچن نے یوم پیدائش پر لیا بڑا فیصلہ، پان مصالحہ کمپنی ‘کملا پسند’ سے توڑا معاہدہ،

بگ بی کے آفس کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نہیں جانتے تھے کہ یہ اشتہار سروگیٹ اشتہارات کے تحت آتا ہے۔ اس کے بعد یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم کر دیا گیا ہے اور اس اشتہار سے وصول کی گئی فیس بھی واپس کر دی گئی ہے

ممبئی۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ کے ذریعے بتایا کہ وہ پان مصالحہ کمپنی ‘کملا پسند’ کے ساتھ اپنا معاہدہ توڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں امیتابھ بچن کو پان مصالحہ کمپنی ‘کملا پسند’ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بگ بی نے اپنے بلاگ میں اس حوالے سے اپنے دفتر کا بیان بھی دیا ہے۔

بگ بی کے آفس کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نہیں جانتے تھے کہ یہ اشتہار سروگیٹ اشتہارات کے تحت آتا ہے۔ اس کے بعد یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم کر دیا گیا ہے اور اس اشتہار سے وصول کی گئی فیس بھی واپس کر دی گئی ہے۔ بگ بی بلاگ میں لکھے گئے دفتر کے بیان کے مطابق ، "کملا پسند اشتہار چلنے کے کچھ دن بعد مسٹر بچن نے اس برانڈ سے رابطہ کیا اور پچھلے ہفتے اس معاہدے سے باہر نکل گئے۔”

غور طلب ہے کہ صدی کے مہانائک امیتابھ بچن لوگوں کہلئے ایک انسپریشن ہیں لوگ ان سے کافی متاثر ہیں۔ اسی کے ساتھ کئی سارے فیشن انفلواینسرس کے لئے انسپریشن کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلےامیتابھ بچن کودادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس اعزازکا نام دھنڈی راج گووند پھالکےکےنام پررکھا گیا ہے، جنہیں ہندوستانی سنیما کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ یہ اعزاز1969 میں شروع ہوا تھا۔ اس اعزازکےتحت ایک طلائی تمغہ، ایک شال اور10,00000 روپئے نقد فراہم کئے جاتے ہیں۔

صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن  سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتے ہیں۔ بگ بی اکثر اپنی تصاویر  کرتے رہتے ہیں۔  حال ہی میں اپنے یوم پیدائش پر بھی بگ بی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی، ساتھ ہی اس تصویر کو کپشن بھی دیا اسی میں داخل، (Walking into the 80s) لیکن اس پوسٹ میں بگ بی نے ایک غلطی کر دی جسے ان کی بیٹی شویتا بچن نے ٹھیک کیا ہے۔

دراصل ، امیتابھ بچن شاید اپنی سالگرہ سے پہلے اپنی عمر بھول گئے۔ اپنی سالگرہ سے متعلق پوسٹ میں ، انہوں نے اپنی عمر ہی غلط بتادی۔ انہوں نے خود کو اپنی عمر سے ایک سال زیادہ بتایا جس کے بعد امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا بھی اپنے آپ کو کمینٹ کرنے سے نہیں روک پائیں۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.