عامر خان اور سلمان خان ‘اللہ اکبر’ کا نعرہ لگانے والی مسکان کو دیں گے پانچ کروڑ؟ جانئے کیا ہے سچائی
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹارس عامر خان (Aamir Khan) اور سلمان خان (Salman Khan) کو لے کر ایک دعوی کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان پوسٹ کا سچ کیا ہے ، یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔
کرناٹک کے اسکول کالجوں میں حجاب کو لے کر تنازع ملک بھر میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔ ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف جمعہ کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ۔ عبوری حکم کو مسلم لڑکیوں کے ساتھ بھیدبھاو بتاتے ہوئے اس پر فورا روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس پر چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بینچ نے فورا سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کو سیاسی اور مذہبی نہیں بنانا چاہئے ۔ مقامی ایشو کو قومی مت بنائیں ۔ یہ تو رہی کورٹ کی بات، لیکن سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹارس عامر خان (Aamir Khan) اور سلمان خان (Salman Khan) کو لے کر ایک دعوی کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان پوسٹ کا سچ کیا ہے ، یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔
حجاب تنازع معاملہ میں مسکان خان نام کی لڑکی کا ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا ۔ ویڈیو میں لڑکی کالج میں حجاب پہن کر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتی نظر آرہی ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے مسکان کی حمایت میں ہمت کی تعریف کی تو کچھ نے کالج میں حجاب پہن کر آنے کیلئے تنقید کی ۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پر ایسے پوسٹ نظر آئے ، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارس عامر خان اور سلمان خن ، ترکی سرکار کے ساتھ پانچ کروڑ روپے مسکان خان کو دیں گے ۔