عامر خان نے دیپکا پڈوکون کیلئے تاریخی کردار سوچ لیا
بالی ووڈ میں ایسا کون ہے جو عامر خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے گا؟ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دیپکا پڈوکون ان کی فلم میں کام کرے۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عامر خان ایک ہزار کروڑ کے ڈریم پروجیکٹ ’مہا بھارت ‘میں دیپکا پڈوکون کو دروپتی کے اہم کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
عامر خان اور دیپکا پڈوکون نے اب تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا ،متنازع ترین فلم ’پدماوت ‘ میں ان کی اداکاری نے انہیں مقبولیت عطا کی ہے،دیپکا جو اس وقت کسی بڑی فلم کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ۔
عامر خان کے نزدیک دیپکا پڈوکون دروپتی کے کردار کے لئے فطری لحاظ سے موزوں ہیں،ان کی شخصیت پرکشش ہے، دوسری طرف یہ اطلاعات بھی آرہی ہے کہ دیپکا کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں کرنا چاہتی جو پدماوت کے تنازع کو ہوا دے ۔
ہندو مت کے دیوتا ’رام‘ دیوی دروپتی اور راون کے کرداروں پر مبنی فلم مہابھارت کا اسکرپٹ رائٹر اور ہدایات کار ابھی فائنل نہیں ہوا ہے لیکن عامر خان کی کوشش ہے کاسٹ کے لئے موزوں ترین لوگ فائنل کرلئے جائیں۔
عامر خان مہابھارت کا اپنا ڈریم پروجیکٹ قرار دے چکے ہیں اور وہ آئندہ کے ایک سے دو سال صرف اس فلم کو دینا چاہتے ہیں،فلم کا متوقع بجٹ 1ہزار کروڑ ہوسکتا ہے،جو اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہوگی ۔
دیپکا پڈوکون کے ساتھ فلم مہابھارت کرنے کی خواہش ابھی تو عامر خان کی طرف سے سامنے آئی ہے ،اگر مسٹر پرفیکٹشنسٹ نے ان سے دروپتی کے کردار کے لئے بات کی تو ہوسکتا ہے کہ وہ عامر خان کو انکار نہ کرپائیں۔