Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ ۔ رنبیر کپور کی شادی کی نئی تصاویر آئیں سامنے ، پیار میں ڈوبے دکھے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ہی نہیں ، بلکہ ان کے کنبہ اور دوست بھی اس شادی سے کافی خوش تھے ۔ اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تصویریں کررہی ہیں ۔ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ اور والدہ سونی رازدان نے اپنی بیٹی اور داماد کی کچھ خوبصورت تصویروں کو شیئر کیا ہے ، جس میں دونوں پیار میں ڈوبے نظر آرہے ہیں ۔

نو شادی شدہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر گردش کررہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینس اسکرول کرکے عالیہ اور رنبیر کے رشتہ داروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو کھنگال رہے ہیں ۔ اب ایسے میں ان دونوں کی کچھ اور نئی تصاویر سامنے آئی ہیں ۔

عالیہ کی بہن شاہین بھٹ اور والدہ سونی رازدان نے اپنی بیٹی اور داماد کی کچھ خوبصورت تصویروں کو شیئر کیا ہے ، جس میں دونوں پیار میں ڈوبے نظر آرہے ہیں ۔

شادی کے دوران دونوں ہنستے ہوئے نظر آئے ۔ یہ تصویر اشارہ کررہی ہے کہ شادی کے دوران کافی مذاق مستی بھی ہوئی ۔

عالیہ کی بہن نے بھی اس شادی کی اندیکھی تصاویر کو شیئر کیا ہے ۔ ان تصویروں میں فینس دونوں کے پیار کو قریب سے دیکھ پا رہے ہیں ۔

دونوں نے شادی کی ہر رسم کا جم کر لطف اٹھایا ۔ تصویروں سے صاف دکھ رہا ہے کہ عالیہ رنبیر کے ساتھ کافی خوش ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.