Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں ہوئی بحث؟ جانئے آخر کیا ہے اس کے پیچھے کی وجہ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی نئے والدین بننے جا رہے ہیں۔ اس جوڑے نے اسی سال اپریل میں شادی کی تھی۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس جوڑے نے اپنے آنے والے مہمان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔

نوشادی شدہ اسٹار جوڑا عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) جلد ہی نیو پیرنٹس (نئے والدین) بننے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ کا یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لئے کافی پُرجوش نظر آرہا ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو اکثر اپنی فیملی پلاننگ سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنی حالیہ ریلیز فلم ’برہماستر پارٹ ون: شیوا‘ کے پرموشن کے دوران بھی اسٹار جوڑے نے اپنے آنے والے بچے سے متعلق حوصلہ وجذبہ ظاہر کیا۔

رنبیر کپور نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے، انکشاف کیا کہ دونوں (عالیہ بھٹ اور رنبیر) اپنی زندگی کی نیکسٹ فیز کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ ’روم تیار ہوچکا ہے۔ بچے کے لئے جو کچھ بھی ضروری ہوتا ہے، ہم نے وہ سبھی تیاریاں کرلی ہیں‘۔ وہیں عالیہ کہتی ہیں۔ ‘میری چیک لسٹ تیار ہے۔ میں چیزوں کا پورا دھیان رکھ رہی ہوں کہ ہمارے پاس سبھی ضروری چیزیں ہیں یا نہیں۔ ہم اسے ایسے لے رہے ہیں، جیسے کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے‘۔

رنبیر کپور مذاق مذاق میں کہتے ہیں کہ بچے کے استقبال کو لے کر ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان کبھی کبھی بحث بھی ہوجاتی ہے۔ دراصل، وہ بتاتے ہیں کہ ابھی فی الحال ایک ‘چائلڈ کیئر بُک‘ کو لے کر دونوں کے درمیان بحث چھڑی ہوئی ہے۔ عالیہ بھٹ کتاب پڑھ چکی ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ رنبیر کپور بھی اسے پڑھیں، لیکن رنبیر کپور کا ماننا ہے کہ کسی کتاب کو پڑھ کر ’پیرنٹنگ‘ نہیں سیکھی جاسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.