عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی دیکھئے یہ تصویر، کیسے سلیبریٹیز نے لوٹی محفل
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی شادی کے بعد اپنی بالی ووڈ فیملی کیلئے ستاروں سے سجی پارٹی کی ۔ مہمانوں میں شاہ رخ خان، گوری خان، تارا ستاریا، آدتیہ رائے کپور، ملائیکہ اروڑہ، ارجن کپور، کرن جوہر، آیان مکھرجی سمیت کئی مشہور شخصیات شامل تھیں ، جنہوں نے اس شام کو مزید رنگین بنا دیا۔
رنبیر کپور سے شادی کر کے عالیہ بھٹ کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا ۔ 14 اپریل کو دونوں نے فیملی کی موجودگی میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ۔ دونوں نے ‘واستو’ میں سادگی سے شادی کی تھی اور یہاں ہفتہ کو خاندان اور بالی ووڈ کے خاص دوستوں کو ریسیپشن پارٹی دی۔ اس جشن میں کپور اور بھٹ خاندان کے ساتھ مشہور شخصیات نے بھی محفل لوٹ لی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تقریب میں ماں نیتو کپور، بہن ردھیما ایک ساتھ پہنچیں۔ رنبیر کے بہنوئی بھرت ساہنی بھی ان کے ساتھ تھے۔
اس پارٹی میں عالیہ کے میکے کی طرف سے عالیہ ان کی والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ ہی پہنچی تھیں۔
شادی کے بعد کرن جوہر نے عالیہ اور رنبیر کے ویڈنگ بیش میں بھی شرکت کی۔
شادی میں دھوم مچانے کے بعد کرشمہ کپور بھی عالیہ اور رنبیر کے گھر پہنچیں۔ وہ اس پارٹی میں بلیک ڈریس میں نظر آئیں۔
انوشکا اس پارٹی میں رنجن کپور اور آدتیہ سیل کے ساتھ پہنچی تھیں۔
تارا ستاریا اور ان کے بوائے فرینڈ اور رنبیر کے کزن آدر جین بھی پہنچے۔
ملائیکہ اروڑا حالیہ حادثہ کے بعد پہلی بار کسی پارٹی کا حصہ بنیں۔
ملائیکہ اروڑا اپنے بی ایف ارجن کپور کے ساتھ اس پارٹی میں پہنچی تھیں۔