عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شیئر کی انتہائی رومانٹک تصاویر، کچھ اس طرح آئیں نظر
عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ کچھ پیاری اور رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔
اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج اپنی شادی کے ایک ماہ پورا ہونے کا جشن منارہے ہیں ۔ یہ نیا جوڑا چودہ اپریل کو رشتہ ازدواج میں بندھا تھا ۔ اس موقع کو سلیبریٹ کرنے کیلئے عالیہ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ کچھ پیاری اور رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔
تصاویر میں دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔ اداکارہ نے تصویروں کو بیلون ، ڈانسنگ اور کیک ایموجی کے ساتھ کیپشن دیا ہے ۔ عالیہ نے تین تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اس تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو انتہائی رومانٹک انداز میں پیار سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں ۔
اس دوسری تصویر میں رنبیر عالیہ کو بیک ہگ دے رہے ہیں ۔ یہ ان کے ویڈنگ ریسیپشن کی ہے ۔
اس تصویر میں عالیہ اور رنبیر ویسٹرن آوٹ فٹ میں ہیں ، جو ڈانس فلور پر جانے کیلئے تیار ہیں ۔ عالیہ بھٹ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔