عالیہ بھٹ نے بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کرکے کہا- ’بائے بائے برلن‘، تو جھانوی کپور بولیں
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی (Gangubai Kathiawadi)‘ کا پریمیئر 72ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کیا گیا۔ سفید رنگ کی ساڑی میں پہنچیں اداکارہ نے اپنے انداز سے سماں باندھ دیا۔ عالیہ بھٹ نے برلن کو بائے بائے کرتے ہوئے بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ عالیہ بھٹ کی تصاویر پر سیلیبرٹی فرینڈس جھانوی کپور، ہما قریشی، اننیا پانڈے نے ردعمل ظاہر کیا ہے تو مداح جم کر لائک کر رہے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی (Sanjay Leela Bhansali) کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘(Gangubai Kathiawadi) 25 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کا پرموشن تو عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) انڈیا سے لے کر برلن تک کر ہی رہی ہیں، ساتھ ہی اپنی نئی نئی تصاویر شیئر کرکے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے باتھ ٹب میں اپنی بولڈ فوٹو شوٹ کرایا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
عالیہ بھٹ نے باتھ ٹب میں لیٹ کر فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ وہائٹ گولڈن رنگ کی ون پیس ڈریس اور جیکٹ کے ساتھ ہائی لیول پہنے اداکارہ کا دلکش انداز دیکھتے ہی بن رہا ہے۔
عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر اپنی کلوزاپ تصاویر شیئر کرکے لکھا، ’بائے بائے برلن‘ تو مداحوں کے ساتھ بالی ووڈ سیلبس بھی ردعمل ظاہر کرنے سے خود کو روک نہیں پائے۔