Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ نے15 سال کی عمر میں بنا لیا تھا بوائے فرینڈ! سچ جان کر حیران رہ گئے تھے کرن جوہر

قریبی رشتہ دار اور گھروالوں کی موجودگی میں رنبیر اور عالیہ نے ساتھ پھیرے لے کر اپنی نئی زندگی کی شروعات کردی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب عالیہ بھٹ نے گیارہ سال کی تھیں تب انہوں نے ڈیٹنگ شروع کردی اور جب وہ پندرہ سال کی ہوئیں تو وہ اپنے پہلے سیریس ریلیشن شپ میں تھیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں ۔ قریبی رشتہ دار اور گھروالوں کی موجودگی میں رنبیر اور عالیہ نے ساتھ پھیرے لے کر اپنی نئی زندگی کی شروعات کردی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب عالیہ بھٹ نے گیارہ سال کی تھیں تب انہوں نے ڈیٹنگ شروع کردی اور جب وہ پندرہ سال کی ہوئیں تو وہ اپنے پہلے سیریس ریلیشن شپ میں تھیں ۔

عالیہ بھٹ کی ڈیبیو فلم اسٹوڈینٹ آف دی ایئر سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم کی تشہیر کیلئے اس کے تینوں ستارے کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو کافی ود کرن پر پہنچے تھے ، جہاں پر عالیہ کا سچ جان کر کرن جوہر بھی دنگ رہ گئے تھے ۔

اس خاص بات چیت کے دوران عالیہ نے بتایا کہ جب وہ چھٹی کلاس میں تھیں، تبھی سے انہوں نے لڑکوں کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا ۔ وہیں جب وہ دسویں کلاس میں پہنچیں تو انہیں پہلی مرتبہ کسی سے پیار ہوا اور ان کا یہ ریلیشن شپ دو سالوں تک چلا تھا ۔

بتادیں کہ عالیہ بھٹ کا نام ان کی ڈیبیو فلم کے دونوں ساتھی اسٹار کے ساتھ بھی کافی جڑا ۔ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی ان کے لنک اپ کی خبریں کافی آئیں ، حالانکہ اس رشتے کو کبھی بھی کسی نے قبول نہیں کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.