عالیہ بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی بی ایم سی
عالیہ بھٹ حال ہی میں دہلی آئی تھیں۔ وہ اپنی آنے والی فلم ’برہماستر‘ (Brahmastra Motion Poster) کے پرموشن کے لئے رنبیر کپور اور ڈائریکٹر ایان مکھرجی کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں۔ وہ دہلی ایک چارٹرپلین سے پہنچی تھیں۔ اس وقت ان پر کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا تھا۔
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt Broke Covid Rule) نے ان احکامات کو نہیں مانا اور وہ دہلی آگئیں۔ دہلی آنے کے بعد وہ سب سے پہلے گرودوارہ بنگلہ صاحب پہنچی تھیں۔ اس کے بعد ’برہماستر‘ کے پوسٹر لانچ ایونٹ میں پہنچی تھیں۔ اب بی ایم سی نے عالیہ بھٹ کے اس برتاو کے لئے ان پر کورونا وبا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ عالیہ بھٹ نے ہوم کوارنٹائن ضوابط (Alia Bhatt Home Quarantine کو توڑا ہے۔ بی ایم سی نے ان کے خلاف معاملہ درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
حالانکہ کرینہ کپور خان، مہیپ کپور، سیما خان اور امرتا اروڑہ کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد عالیہ بھٹ نے اپنا کورونا ٹسٹ بھی کروایا تھا، جس کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔ لیکن بی ایم سی نے ضروری طور پر انہیں 14 دنوں کے لئے گھر میں کوارنٹائن رہنے کے لئے کہا تھا۔ اس کے باوجود وہ برہماستر کے پرموشن پوسٹر لانچ کرنے کے لئے چارٹرڈ پلین سے دہلی پہنچ گئیں۔