Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کے چہرے پر نظر آیا پریگننسی گلو، پیلے رنگ کی ڈریس میں یوں چھپایا اپنا بیبی بمپ

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی ڈارلنگس (Darlings) اگست کو نیٹ فلکس پر پریمیئر کے لئے تیار ہے۔ آج فلم کا ٹریلر ممبئی میں ریلیز ہوا، جہاں عالیہ بھٹ کو فلم کے کاسٹ میں مستی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سامنے آئی تصاویر میں ’مام ٹو بی‘ عالیہ بھٹ کے چہرے پر چھائی پریگننسی گلو دیکھتے ہی بن رہا تھا۔ پیلے رنگ کی ڈریس میں عالیہ بھٹ بے حد خوبصورت لگیں۔

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں اپنی پرسنل اور پروفیشنل دونوں زندگی کو لے کر ساتویں آسمان پر ہیں۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ ایک طرف جہاں شوہر رنبپر سنگھ کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی امید کر رہی ہیں۔ وہیں دوسری طرف اپنی پہلی پروڈکشن ‘ڈارلنگس‘ (Darlings) کو لے کر سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ اسی درمیان عالیہ بھٹ کو ‘ڈارلنگس‘ ٹریلر کے دوران کو اسپاٹ بھی کیا گیا۔

آپ کو بتادیں کہ اپنی اپ کمنگ فلم ‘ڈارلنگس‘ کو لے کر کافی ایکسائیٹیڈ بھی ہیں کیونکہ وہ اس کے ساتھ بطور پروڈیوسر کے طور پر بالی ووڈ میں اپنی نئے سفر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔ فلم ‘ڈارلنگس‘ ان کے پروڈکشن کی پہلی فلم ہیں جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔

جسمیت کے رین کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ‘ڈارلنگس‘ عالیہ کے ساتھ شیفالی شاہ (Shefali Shah)، وجے ورما (Vijay Varma) اور روشن میتھیو (Roshan Mathew) بھی لیڈ رول میں ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کے ریلیز سے پہلے عالیہ بھٹ اپنی ٹیم کے ساتھ اس کا زوروشور سے پرموشن کر رہی ہیں۔ ٹریلر لانچ کے دوران عالیہ بھٹ کے پیلے رنگ کی منی ڈریس میں دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.