عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور کے بال سنوارنا پڑا بھاری، پلک تیواری باڈی شیمنگ کا ہوئیں شکار
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا جب انہیں نیٹیزنس نے رنبیر کپور کے بال سنوارنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ۔ وہیں پلک تیواری تازہ تصویروں کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا شکار ہوئی ہیں ۔ جبکہ ہنسل مہتا کو راجر فیڈرر کی تصویر کی جگہ ارباز خان کی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ٹرولس کافی سرگرم نظر آئے ۔ انہوں نے بالی ووڈ سلیبریٹیز کو بھی اپنے نشانے پر لیا تھا ۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ویڈیو پر کمنٹ کرکے کچھ نیٹیزنس نے انہیں برا بھلا کہا ۔ وہیں ٹویٹر پر ہنسل مہتا کی تنقد کی گئی اور پلک تیواری کو باڈی شیم کیا گیا ۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی پیرنٹس بننے والے ہیں ۔ وہ اس ہفتہ ایک عجیب صورتحال میں پھنس گئے تھے ۔ پیپراجی کو پوز دیتے وقت عالیہ کو رنبیر کے بالوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رنبیر کپور نے انہیں اپنے بال چھونے نہیں دیا ۔
ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : ساری کیئر انہیں عوامی مقامات پر ہی دکھانی ہوتی ہے ، اوور ایکٹنگ کی دکان۔ وہیں ایک اور یوزر نے کمنٹ کیا آر کے عالیہ سے بہت شرمندہ محسوس کررہے ہیں۔۔۔ ان کیلئے آر کے سے شادی کرنا ان کی سب سے بڑی حصولیابی ہے ۔
وہیں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اس ہفتہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر ان کیلئے پوسٹس کا سیلاب سا آگیا ۔ بالی ووڈ فلم میکر ہنسل مہتا نے بھی فیڈرر کیلئے ایک پوسٹ کیا ، لیکن ارباز خان کی ایک تصویر کا استعمال کیا، جو راجر فیڈرر کی طرح دکھ رہے تھے ۔ ایک یوزر نے ٹویٹ کیا کہ امید ہے کہ آپ فیڈرر کی ایکٹنگ کو مس نہیں کریں گے ۔
شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کو حال ہی میں ٹائی ڈائی ٹاپ اور شارٹ ڈینم اسکرٹ میں دیکھا گیا تھا ۔ جہاں انہوں نے لاپروائی سے پوز دئے، وہیں ان کے وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔